قوائد و ضوابط

استعمال کی شرائط
بیٹھک ڈاٹ نیٹ کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔

بیٹھک ڈاٹ نیٹ کا استعمال
٭آپ بیٹھک ڈاٹ نیٹ کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے بیٹھک ڈاٹ نیٹ سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔

تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس
٭اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پیٹنٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد (بمشول تمام کمپیوٹر ایپلیکیشنز) کے جملہ حقوق بیٹھک ڈاٹ نیٹ کو لائسنس فراہم کرنے والے اداروں کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ بیٹھک ڈاٹ نیٹ پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔

٭اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ بیٹھک ڈاٹ نیٹ پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ ( ڈیری ویٹ) مواد تیار کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے بیٹھک ڈاٹ نیٹ سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔

٭وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے بیٹھک ڈاٹ نیٹ یا کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ اخذ کرتے ہیں کسی بھی استعمال کنندہ کو بیٹھک ڈاٹ نیٹ یا تیسرے فریق کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن رائٹس اور کاپی رائٹس کے استعمال کا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔

بیٹھک ڈاٹ نیٹ پر آپ کا مواد
٭آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب بیٹھک ڈاٹ نیٹ کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ بیٹھک ڈاٹ نیٹ آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپبیٹھک ڈاٹ نیٹ کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے پروگراموں اور ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں بیٹھک ڈاٹ نیٹ کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔

٭ آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔

٭ بیٹھک ڈاٹ نیٹ کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے برطانیہ کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ بیٹھک ڈاٹ نیٹ کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ بیٹھک ڈاٹ نیٹ آپ کے مواد کو استعمال کر سکتی ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

٭ ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے بیٹھک ڈاٹ نیٹ آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ہم کس صورت میں آپ سے رابطے کر سکتے ہیں، براہ کرم آپ ہماری پرائیویسی پالیسی (Privacy Policy) کا مطالعہ کریں۔

٭ براہ کرم بیٹھک ڈاٹ نیٹ کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔

٭اگر آپ بیٹھک ڈاٹ نیٹ کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات بیٹھک ڈاٹ نیٹ کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔

٭خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ بیٹھک ڈاٹ نیٹ یہ مواد اپنے دیگر بین الا قوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ ہمارے شرکت دار اداروں پر یہ پابندی ہے کہ وہ آپ کے مواد میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے اور کسی دوسرے برطانوی میڈیا ادارے کو بھی نہیں دیں گے۔

٭ مندرجہ بالا شرائط کے علاوہ بھی بیٹھک ڈاٹ نیٹ کو بھیجے جانے والے مواد کے سلسلے میں آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو آپ یہاں کلک کر سکتے ہیں۔(User generated content Frequently asked questions)

٭بیٹھک ڈاٹ نیٹ پر شائع ہونے والے فورم ، مثلاً میسیج بورڈز اور بلاگز وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آپ کو رجسٹریشن کرانا پڑے گی۔ رجسٹر کراتے وقت آپ ہمیں جو بھی ذاتی کوائف دیں گے وہ بیٹھک ڈاٹ نیٹ کے پاس محفوظ رہیں گے اور ہم انہیں اپنی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہی استعمال کریں گے۔

کمیونیٹیز کے لیے قوانین
بیٹھک ڈاٹ نیٹ کمیونیٹیز میں شرکت کی صورت میں آپ کا ہماری مندرجہ ذیل شرائط سے متفق ہونا ضروری ہے۔

1۔ آپ کی ڈاک سے متعلق شرائط:

٭ آپ ہمیں جو ڈاک بھیجیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ تہذ یب کے دائرے میں ہو اور اچھے ذوق کی مثال ہو۔

لچر، ہتک آمیز اور خلل ڈالنے والے مواد سے پرہیز: ضروری ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مواد تعمیری ہو اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو اور اس کا مقصد کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔

غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد: اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالی گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کے لیے نسلی لحاظ سے قابل اعتراض ہو یا اور کسی حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

٭دوسروں کا لحاظ کریں : براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ بیٹھک ڈاٹ نیٹ کمیونیٹی میں ہر عمر اور اہلیت کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔

سپیم اور موضوع سے ہٹے ہوئے خیالات:
ہم ایک یا ایک جیسی آرا یا خیال کو بار بار شائع نہیں کرتے۔ براہ کرم ایک مباحثے میں بھیجی ہوئی رائے کو کسی دوسری بحث میں پھر سے نہ بھیجیے اور موضوع سے ہٹی ہوئی آرا بھیجنے سے بھی گریز کیجیے۔

٭اشتہار بازی سے گریز:

٭سپائیلرز یا مزا کرکرا کرنے والے مواد سے گریز: ایسا کوئی بھی مواد جس میں برطانیہ میں دکھائے جانے والے کسی ٹی وی پراگرام (ڈرامے وغیرہ) کے پلاٹ وغیرہ کی تفصیل ہو، ہم اسے ضائع کردیں گے۔ ایسا کوئی بھی مواد صرف اسی صورت میں شائع ہوگا جب اسے ‘سپائیلرز’ کے تحت بھیجا جائے گا۔

٭آپ کی اپنی زبان (مثلاً اردو) کے علاوہ دیگر زبانوں میں لکھے ہوئے مواد کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائےگا اور ایسا مواد صرف اسی صورت میں قابل قبول سمجھا جائے گا جب لوکل ہاؤس رُولز کے مطابق اس کی اجازت ہوگی۔

٭کسی کی نقل اتارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

٭کسی قسم کے غیرموزوں، فحش اور قابل اعتراض یوزر نیم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

٭یو آر ایلز: کسی ویب سائٹ کا ایڈریس اسی صورت میں قابل اشاعت ہوگا جب آپ کے ہاؤس رولز اس کی اجازت دیں گے۔

شکایات کی سہولت کا غلط استعمال: شکایت بھیجنے کی سہولت کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر آپ ایسا بار بار کریں گے تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے گی۔

– آپ کا تحفظ:

آپ کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے یا کسی دوسرے شخص کے ذاتی کوائف بیٹھک ڈاٹ نیٹ کمیونیٹی میں شریک دیگر لوگوں تک نہ پہنچائیں۔

4- قانونی ضروریات:

٭توقع کی جاتی ہے کہ آپ بیٹھک ڈاٹ نیٹ کمیونیٹیز کے ممبران کے ساتھ کوئی بھی تضحیک آمیز یا غیر قانونی مواد شئر نہیں کریں گے۔ مذکورہ مواد میں ٹیکسٹ، تصاویر، گرافکس، ویڈیوز، پروگرامز اور آڈیوز شامل ہیں۔

٭کسی مواد کو کسی بھی غیر قانونی حرکت کروانے کی نیت سے ببیٹھک ڈاٹ نیٹ کمیونیٹیز کے ممبران کے ساتھ شئر کرنے پر سختی سے پابندی ہو گی۔

٭آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ بیٹھک ڈاٹ نیٹ کمیونیٹیز کے ساتھ صرف وہی مواد شیئر کریں گے جو خود آپ کی تخلیق ہو گا۔ آپ پر لازم ہے کہ بیٹھک ڈاٹ نیٹ یا کسی تیسرے فریق کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ ہی نقل کریں۔

5- اگر آپ کی عمر سولہ برس سے کم ہے: ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ بیٹھک ڈاٹ نیٹ کمیونیٹیز میں شرکت سے پہلے آپ اپنے والدین یا سرپرست سے ایسا کرنے کی اجازت لے لیں۔

٭کسی بھی صورت میں اپنی ذات کے بارے معلومات، مثلاً اپنے سکول کا نام، اپنا ٹیلیفون نمبر، اپنا مکمل نام، اپنا گھر کا پتہ یا اپنا ای میل ایڈریس وغیرہ کسی پر ظاہر نہ کریں۔

کمیونیٹی رُولز کی خلاف ورزی: کمیونیٹی رولز کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کو ایک ای میل بھیجی جائے گی جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ بیٹھک ڈاٹ نیٹ کمیونیٹی میں آپ کا مواد کیوں شائع نہیں کیا گیا یا اس میں ترمیم کیوں کی گئی۔ اس ای میل میں یہ وارننگ بھی شامل ہوگی کہ اگر آپ نے کمیونیٹی رُولز کی خلاف ورزی جاری رکھی تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کارروائی میں یہ ہو سکتا ہے کہ اشاعت سے پہلے آپ کے مواد کی جانچ پڑتال ہوگی یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے مواد شائع کرنے پر عارضی یا مستقل پابندی لگا دی جائے۔

اگر آپ بیٹھک ڈاٹ نیٹ کمیونیٹیز میں کوئی غیر مناسب مواد بھیجتے ہیں یا کسی قسم کی خلل اندازی کرتے ہیں اور بیٹھک ڈاٹ نیٹ محسوس کرتی ہے کہ آپ کا روّیہ غیر مناسب ہے تو بیٹھک ڈاٹ نیٹ کے پاس آپ کے بارے میں جو بھی معلومات ہوں گی، ہم انہیں استعمال میں لاتے ہوئے آپ کو اس روّیے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ اس میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کے سکول، دفتر یا آپ کے ای میل پرووائیڈر کو مطلع کریں کہ آپ غیر مناسب رویے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

بیٹھک ڈاٹ نیٹ اپنا یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ آپ کے بھیجے ہوئے مواد کو جب چاہے ضائع کر دے یا بیٹھک ڈاٹ نیٹ پر کھولے گئے کسی اکاؤنٹ کو جب چاہے بند کر دے۔